پاکستانی ہاکی ٹیم کا میچ میں کم بیک خوش آئند اور قابل تعریف ہے:سیّد عارف حسن

پاکستانی ہاکی ٹیم کا میچ میں کم بیک خوش آئند اور قابل تعریف ہے:سیّد عارف حسن
پاکستانی ہاکی ٹیم کا میچ میں کم بیک خوش آئند اور قابل تعریف ہے:سیّد عارف حسن

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سیّد عارف حسن کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم نے 2گول کے خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کیا وہ ہماری ہاکی کیلئے خوش آئند اور قابل تعریف ہے آج کی کارکردگی سے یقینی طورٹیم کے مورال میں اضافہ ہوگا جو کہ آئندہ کے میچز کیلئے بہت کارآمدثابت ہو گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق جنرل عارف حسن کاکہنا تھا کہ کوچ رولینٹ اولٹمنس کی کوچنگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مجھے امید ہے کہ ٓانے والے ایشین گیمز میں بھی قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی ،آج ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں 69 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں نارتھ آئی لینڈ کے واش ایڈن نے پاکستان کے گل زیب کو 5-0 کے فیصلے سے شکست دیدی سوئمنگ کی50 میٹر بیک اسٹوک اور 100 میٹر فری سٹائل کیٹیگری میں پاکستان کے حسیب طارق اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے کل بروز اتوار(8 اپریل) کو شوٹنگ ایونٹ میں اسکیٹ اولمپک مقابلے کے پہلے دن پاکستان کے عثمان چاندشرکت کریں گے جبکہ ائیررائفل مینز میں غفران عادل اور ائیرپسٹل ویمنز میں مہوش حصّہ لیں گی ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان امجدراٹھور جبکہ سوئمنگ کی 100 میٹر فری اسٹائل میں بسمہ خان قسمت آزمائی کریں گی۔

مزید : کھیل