مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے:فواد چوہدر ی

مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے:فواد ...
مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے:فواد چوہدر ی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نوازاوران کے بھائیوں نے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے،یہ چوری شدہ دولت ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی،مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں مریم نواز کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سیالکوٹ میں لوگوں کودیکھ کر لگ رہا ہے کہ کافی دیگیں بچ گئی ہوں گی،پہلا کام تو مریم نواز یہ کریں کہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں،جاتی امرا میں کام آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم اوردورسیاحت کاآغازہوچکاہے,تاحیات نااہل والداورصاحبزادی کنونشزکے بہانے پہلی مرتبہ پوراپاکستان دیکھ لیں گے۔

خیال رہے مریم نواز کا سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کنونشن میں کہنا تھا کہ نوازشریف کو ایک ہی مقدمے میں 4 ، 4 بار نااہل کیا جارہا ہے، پہلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا گیا پھر پارٹی صدارت سے نکالا گیا اور جب انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی آگیا، انہیں یہ نہیں پتا کہ نااہلی کی مدت تاحیات نہیں بلکہ صرف تب تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں، مخالفین کو یقین ہے نوازشریف کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتے اس لئے نااہل کررہے ہیں، لیکن جسے اللہ اور عوام نہ روکے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد