کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ,پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ,پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں ...
کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ,پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔

پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی، کینیڈین کھلاڑی کرک پیٹرک نے 12ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 34ویں منٹ میں محمد ارسلان قادر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 6 منٹس بعد پاکستان کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی، میچ ختم ہونے سے تین منٹس قبل پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری ان کی جیت کیلئے کافی رہی، اسطرح گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔

مزید : کھیل