کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ، پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر احمد تمغہ جیتنے میں ناکام

کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ، پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر احمد ...
کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ، پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر احمد تمغہ جیتنے میں ناکام

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر احمد تمغہ جیتنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے آخری دو ریسلر محمد انعام اور طیب رضا آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مینز ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر عبدالوہاب نے فری سٹائل 65کلوگرام کیٹگری میں پہلے میچ میں مالٹا کے ریسلر کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں انہیں کینیڈین ریسلر وینسنٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسطرح ان کا تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، فری سٹائل 97کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے عمیر احمد کو پہلے میچ میں کینیڈین ریسلر جورڈن سٹین نے شکست دی، شکست کے ساتھ ہی وہ بھی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان کے محمد انعام اور طیب رضا آج قسمت آزمائی کریں گے، انعام فری سٹائل 86 اور طیب رضا فری سٹائل 125کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید : کھیل