ایک ملک نے شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا ،روسی وزیر خارجہ

ایک ملک نے شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا ،روسی وزیر خارجہ
ایک ملک نے شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا ،روسی وزیر خارجہ

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا کہنا ہے کہ شام میں غیر ملکی ایجنٹس کی مدد سے کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطا بق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں مغربی مداخلت سے یورپ میں مہاجرین کی نئی لہر کا خطرہ ہے، ان کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ ایک ملک کی جانب سے ’روسو فوبک مہم‘ کے ذریعے کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا گیا،تاہم روسی وزیر خارجہ نے اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ ان کے برطانوی ہم منصب عالمی کیمیائی واچ ڈاگ کی تحقیقات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بورس جانس جیسے سیاستدان اعصابی گیس حملے سے متعلق حقائق مسخ کر رہے ہیں اور او پی سی ڈبلیو کے بیان کو برطانیہ کے حق میں قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کیمیائی حملے کا جواب دینے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں کیمیائی حملے کا الزام روس پر عائد کیا گیا اور امریکی صدر کی جانب سے ماسکو کو خبردار بھی کیا گیا کہ وہ جلد یا تاخیر سے حملے کے لیے تیار رہے۔

مزید : بین الاقوامی