کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ، سنگاپور نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ڈبلز میں طلائی تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ، سنگاپور نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ڈبلز ...
کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ، سنگاپور نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ڈبلز میں طلائی تمغہ جیت لیا

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں سنگاپور نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ڈبلز میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ٹیبل ٹینس ایونٹ میں صرف ایک طلائی تمغے کا فیصلہ ہوا، ویمنز ڈبلز فائنل میں فینگ تیان وائی اور یو مینگیو پر مشتمل سنگاپور کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے باترا منیکا اور داس پر مشتمل بھارتی ٹیم کو 3-0 سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، ویمنز ڈبلز میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا نے بھارت کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید : کھیل