کامن ویلتھ گیمز, آسٹریلیا 63 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

کامن ویلتھ گیمز, آسٹریلیا 63 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
کامن ویلتھ گیمز, آسٹریلیا 63 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 63 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کینگروز کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے اب تک 63 گولڈ، 48 سلور اور 50 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں، اس طرح وہ مجموعی طور پر 161 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ انگلینڈ 29 گولڈ، 33 سلور اور 29 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 16 گولڈ، 8 سلور اور 10 برانز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تین برانز میڈل کے ساتھ 31 ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -