کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی ایتھلیٹس کو واپس وطن بھیج دیا گیا

کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی ایتھلیٹس ...
کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی ایتھلیٹس کو واپس وطن بھیج دیا گیا

  

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی ایتھلیٹس کو واپس وطن بھیج دیا۔

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے دونوں ایتھلیٹس کو فوری طور پر واپس بھارت جانے کا حکم دیا ہے۔بھارت کے ٹرپل جمپر راکیش بابو کے بیگ سے جبکہ ریس واکر عرفان کے اپارٹمنٹ سے سوئیاں برآمد ہوئی ہیں جس پر گیمز کے آرگنائزرز نے دونوں بھارتی ایتھلیٹس کو فوری طور پر وطن واپس جانے کا حکم دیا، کسی بھی قسم کی سوئی رکھنا گیمز کی پالیسی کے خلاف ہے اسلئے دونوں ایتھلیٹس کو گیمز سے باہر نکالتے ہوئے انہیں واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے۔ دوسری جانب دونوں بھارتی ایتھلیٹس نے سوئیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل -