ڈیرہ مرادجمالی میں پولیوورکرزکے قتل میں ملوث6دہشتگردگرفتار:آئی ایس پی آر

ڈیرہ مرادجمالی میں پولیوورکرزکے قتل میں ملوث6دہشتگردگرفتار:آئی ایس پی آر
ڈیرہ مرادجمالی میں پولیوورکرزکے قتل میں ملوث6دہشتگردگرفتار:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ مرادجمالی میں پولیوورکرز کے قتل میں ملوث6دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپر یشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت  بلوچستان کے علاقوں  پشین،سریاب اور  چمن میں خفیہ اطلاع پرحساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں ڈیرہ مرادجمالی میں پولیوورکرزکے قتل میں ملوث6دہشتگردگرفتار کر لیاگیا۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد بھی کرلیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی