شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں:فرانس

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں:فرانس
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں:فرانس

  

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر عمانو ایل میکرون نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس امر کے شواہد موجود ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے اور وہ مناسب وقت پر ان کا جواب دیں گے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں عمانوایل میکرون کا کہناتھا کہ فرانس ایسے نظاموں سے کوئی رو رعایت نہیں برتے گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں ہر چیز اور ہر کام کی آزادی حاصل ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا فرانس شام کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔صدر میکرون کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس ہفتے کے دوران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سب سے موثر ردعمل کے بارے میں مسلسل گفتگو کی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ فرانس کشیدگی میں اضافے کی اجازت نہیں دے گا،جس سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے۔

مزید :

بین الاقوامی -