’مجھے رشتہ پسندنہیں تھا، اس لئے لڑکے والے دیکھنے آئے تو میں ان کے سامنے بیٹھ کر سارا ٹائم۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

’مجھے رشتہ پسندنہیں تھا، اس لئے لڑکے والے دیکھنے آئے تو میں ان کے سامنے بیٹھ ...
’مجھے رشتہ پسندنہیں تھا، اس لئے لڑکے والے دیکھنے آئے تو میں ان کے سامنے بیٹھ کر سارا ٹائم۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکیاں جیسے ہی نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی ہیں ان کے رشتے کی باتیں، جو پہلے سے جاری ہوتی ہیں، بہت زور پکڑ جاتی ہیں۔ شاید ہی کوئی لڑکی ہو جسے اس عمر میں رشتے والی آنٹیوں کی تیکھی نظروں کا سامنا کرنے جیسے پریشان کن تجربے سے نا گزرنا پڑا ہو۔ بعض اوقات تو بیچاری لڑکی کو آنے والے مہمانوں میں ذرہ بھر دلچسپی نہیں ہوتی لیکن وہ ان کے سامنے پیش ہونے پر مجبور ہوتی ہے۔ اب ایسی صورت میں کیسے کوئی چہک چہک کر مہمانوں سے باتیں کر سکتا ہے؟ ایک ایسی ہی لڑکی نے رشتہ دیکھنے کے لئے آنے والوں کے ساتھ اپنے پہلے تجربے کا دلچسپ احوال ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ پر کچھ یوں بتایا:

مجھے اس رشتے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، تو میں سارا وقت ان کے سامنے بیٹھ کر اپنا موبائل فون ہی استعمال کرتی رہی۔ میں سخت ڈپریشن میں تھی اور اتفاق سے لڑکے کی بڑی بہن سائیکاٹرسٹ تھی۔اس نے پوچھا ”آپ کو کون سے شو پسند ہیں؟“ تو میرا جواب تھا ”گیم آف تھرونز۔“ اس جواب سے اسے ذرا جھٹکا سا لگا۔ پھر وہ مجھ سے اور بہت سی باتیں پوچھتی رہی اور جاتے ہوئے کہنے لگی ”کیا تم لڑکے کے بارے میں کچھ جاننا چاہتی ہو؟“ میں نے سپاٹ چہرے کے ساتھ کہا ”نہیں!“ اس پر اسے ایک اور جھٹکا لگا۔ آخر یہ کہتے ہوئے انہوں نے انکار کر دیا کہ ”ہمیں کوئی فیوچر نظر نہیں آ رہا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -