سلامتی کونسل نے ایران اورحوثی باغیوں کوکھلی چھوٹ دی رکھی ہے ،سلامتی کونسل کوسعودی خط

سلامتی کونسل نے ایران اورحوثی باغیوں کوکھلی چھوٹ دی رکھی ہے ،سلامتی کونسل ...
سلامتی کونسل نے ایران اورحوثی باغیوں کوکھلی چھوٹ دی رکھی ہے ،سلامتی کونسل کوسعودی خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے میزائل حملوں کے خلاف سلامتی کونسل کوخط لکھ کرکہا ہے کہ سعودی ریاست میں حوثی میزائل حملوں کے پیچھے ایران کاہاتھ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں۔سعودی خط میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے غیرمو¿ثررویے نے ایران اورحوثی باغیوں کوکھلی چھوٹ دی رکھی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران یمن میں حوثی باغیوں کومیزائلوں سے لیس کررہاہے۔
یاد رہے کہ عالمی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی شدید مذمت کی تھی۔ سلامتی کونسل کے مطابق حوثی ملیشیا کے میزائل خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔سعودی فضائی دفاعی نظام 6 جون 2015ءکی صبح سے اب تک ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 104 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر چکا ہے۔