پاک فوج کے کیڈ ٹ شیروز شاہد کے لئے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ کا میڈل:آئی ایس پی آر

پاک فوج کے کیڈ ٹ شیروز شاہد کے لئے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ کا میڈل:آئی ایس ...
پاک فوج کے کیڈ ٹ شیروز شاہد کے لئے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ کا میڈل:آئی ایس پی آر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے کیڈ ٹ شیروز شاہد کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ برطانیہ کا اوورسیزانٹرنیشنل میڈل دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ شیروز شاہد کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ برطانیہ کااوورسیزانٹرنیشنل میڈل دیا گیا،یہ میڈل برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایوارڈتعلیم،ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی اورجسمانی فٹنس پر دیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -