شہباز شریف اور چوہدری نثارکی ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی امور پر گفتگو

شہباز شریف اور چوہدری نثارکی ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی امور پر ...
شہباز شریف اور چوہدری نثارکی ملاقات،سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے 62ون ایف کے فیصلے اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے علاوہ آئندہ انتخابات پر بھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماﺅں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوپارٹی کے لئے بڑ انقصان قراردیا۔اس ملاقات میں شہبازشریف کے   دورہ کراچی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے آج سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا گیا تھا جس کے تحت اس آئینی شق کی زد میں آنے والے تمام افراد تاحیات نااہل ہیں،عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے، اس لیے جب تک عدالتی ڈکلریشن موجود ہے، نااہلی رہے گی۔

واضح رہے شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان چند روز میں یہ دوسری ملاقات ہے۔