امریکہ افغانستان کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے:سیکرٹری خارجہ 

امریکہ افغانستان کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے:سیکرٹری خارجہ 
امریکہ افغانستان کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے:سیکرٹری خارجہ 

  

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے نئے عہدے کی تصدیقی سماعت کے دوران کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا کا افغانستان کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ ایک درست اقدام اور افغانستان کو مستحکم بنانے کیلئے اہم قدم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں مائیک پومپیو کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کیلئے کیے گئے اقدامات بہت اہم ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم ایک طویل عرصے سے افغانستان میں موجود ہیں،اس میں افغانستان سے جانا بھی شامل ہے لیکن امریکا اس وقت وہاں سے جائیگا جب تک ہمارے ملک کو خطرہ پہنچانے والوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ نے کہا کہ اس مقصد کے حصول تک پہنچنے کیلئے امریکا کے اقدامات بالکل درست ہیں تاکہ افغانستان میں استحکام آسکے، میں یہ مانتا ہوں کہ ہم نے اس جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے،یہی وقت درست ہے کہ امریکا اپنی فوج افغانستان سے نکال لے۔

مزید :

بین الاقوامی -