دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ’انٹرنیشنل پراپرٹی شو‘ کے دوران ’ایون ڈویلپمنٹس‘ نمایاں رہا،سرمایہ کاروں کا دلچسپی کا اظہار

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ’انٹرنیشنل پراپرٹی شو‘ کے دوران ’ایون ...
دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ’انٹرنیشنل پراپرٹی شو‘ کے دوران ’ایون ڈویلپمنٹس‘ نمایاں رہا،سرمایہ کاروں کا دلچسپی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(پروموشنل ریلیز) 9اپریل سے 11اپریل تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ’انٹرنیشنل پراپرٹی شو‘ کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کے بڑے بڑے ڈویلپرز نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ انتہائی سخت مقابلے کے باوجود پاکستان کی ایون ڈویلپمنٹس اس شو میں سب سے نمایاں رہی اور ہزاروں سرمایہ کاروں نے اس کمپنی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار سی پیک کے منصوبے پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔
نئی شاہراہ ریشم میں شراکت داری وہ طاقتور ترین پہلو تھا جس کے ذریعے ایون نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے دل جیتے۔ سی پیک چین کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کار ی ہے جس کے تحت 3ہزار 218کلومیٹر پر محیط نیا سلک رو ٹ، ہائی ویز، ریلویز اور پائپ لائنز بچھائی جائیں گی جو 2030ءتک ہماری گوادر بندرگاہ کو چین کے صوبے ژن جیانگ سے جوڑ دیں گے۔


سی پیک کے نتیجے میں گوادر کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔ 2015ءمیں 1ہزار مربع گز کا کمرشل پلاٹ محض26ہزار ڈالر(تقریباً26لاکھ روپے) میں خریدا جا سکتا تھا لیکن آج اسی پلاٹ کی قیمت 5لاکھ ڈالر(تقریباً5کروڑ روپے) تک پہنچ چکی ہے۔
طویل عرصے تک مقامی سرمایہ کاروں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور نوجوان پروفیشنلزکے نزدیک یہ ایک ایسی مارکیٹ تھی جس پر وہ بہت کم اعتبار کرتے تھے اور یہاں سرمایہ کاری بہت پیچیدہ اور پرخطر تھی۔ ایون کا مشن ہے کہ اس ’سٹیٹس کو‘ سے اوپر اٹھ کر گوادر میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں عالمی معیار کی سروسز فراہم کرے۔ سی جی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض قدوائی کا کہنا تھا کہ ”ایون پاکستان میں رئیل سٹیٹ انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے اور اسے مزید پیشہ وارانہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارے پاس اس وقت بلڈرز اور کنسٹرکٹرز ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو کوئی ایک بھی ڈویلپر نہیں ہے۔ہمارا ویژن ایک ’اربن ڈویلپمنٹ کمپنی‘ قائم کرنا ہے جہاں سرمایہ کاروں سے رہائشیوں تک تمام سٹیک ہولڈرز کا فائدہ ہی فائدہ ہو۔ ہم پاکستان میں ایسا اربن ڈویلپمنٹ برانڈ بنانا چاہتے ہیں جو اگلے 100سال کے لیے دنیا بھر میں قابل اعتماد سمجھا جائے۔ “
حال ہی میں ایون نے اپنا پہلا پراجیکٹ ’اوشن بائی ایون‘(Oshun by Eiwan)متعارف کرواتے ہوئے پاکستان میں ریئل سٹیٹ انڈسٹری میں نئے معیارات متعین کرنے کی منزل کی طرف ایک اور اختراعی قدم بڑھا دیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں قطعی طور پر محفوظ آن لائن پے منٹ پورٹل کی سہولت دی گئی ہے۔ اس سہولت کا مقصد بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لندن، نیویارک اور دبئی میں اپنے گھر میں بیٹھے سرمایہ کاری کر سکیں۔
’اوشن‘ پاکستان کا پہلاہاﺅسنگ پراجیکٹ ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہے۔ یہ ضلع گوادر کی جادوئی لوکیشن پر موجود ہے جہاں گھر کی دہلیز پر دلفریب قدرتی مناظر رہائشیوں کی آنکھوں کے سامنے ہوں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان میں سکونت کے فن کونئی معراج سے روشناس کرائے گا۔اس ہاﺅسنگ پراجیکٹ میں مسحور کن فطری مناظر کے ساتھ ساتھ 24/7سکیورٹی اور انڈیپنڈنٹ پاور اینڈ واٹر سالوشنزمہیا ہوں گے۔ یہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ چھوٹی بڑی ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیے ایک نادر موقع ہے۔ اس منصوبے کی مزید تفصیلات کے لیے WWW.eiwan.pkپر تشریف لیجائیں۔


 

مزید :

اہم خبریں -بزنس -