جرمنی میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد،ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی 

جرمنی میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد،ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی 
جرمنی میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد،ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی 

  

برلن(این این آئی)جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن دفتر شماریات نے کہاکہ گزشتہ برس کے اختتام تک جرمنی میں بسنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کی کْل تعداد 10.6 ملین تھی، جو 2016ء کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی شہریوں کی جرمنی آمد ہے۔ ان میں خاص طور پر پولینڈ، رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ برس شام، عراق اور افغانستان کے باشندوں کی جرمنی آمد کا سلسلہ کم ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی