سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں افغان سویلین ہلاکتوں میں اضافہ

سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں افغان سویلین ہلاکتوں میں اضافہ
سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں افغان سویلین ہلاکتوں میں اضافہ

  

کابل(این این آئی)افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے کہا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران دہشت گردانہ حملوں اور عسکری کارروائیوں کے دوران افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مشن کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ان3 ماہ میں 763 افغان شہری مارے گئے اور 1500 کے قریب زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے حملوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں میں 6 فیصد اضافہ بھی ہوا۔ دوسری جانب امریکی اور افغان دستوں کے فوجی آپریشنوں کے دوران شہری ہلاکتوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی