ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتے کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتے کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا ہفتے کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

13 اپریل ہفتہ۔کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔

ثور

13 اپریل ہفتہ۔آج خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

جوزا

13 اپریل ہفتہ۔اولاد راحت کا باعث ہوگی ‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

سرطان

13 اپریل ہفتہ۔بہن بھائیوں اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ذہن منتشر رہے گا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

اسد

13 اپریل ہفتہ۔ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔

سنبلہ

13 اپریل ہفتہ۔گزشتہ کی گئی پلاننگ سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ اساتذہ و بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

میزان

13 اپریل ہفتہ۔مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ ڈرائیونگ میں جلد بازی سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی اور آرٹ کے کاموں کی طرف رہے گی۔

عقرب

13 اپریل ہفتہ۔کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے

قوس

13 اپریل ہفتہ۔گھریلو حالات آپ کی توجہ کے متقاضی ہیں لہٰذا دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے گھروالوں کو بھی کچھ وقت دیں۔ اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔

جدی

13 اپریل ہفتہ۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔

دلو

13 اپریل ہفتہ۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

حوت

13 اپریل ہفتہ۔روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم