ہم دشمنوں کے نشانے پر ہیں,دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے:قاسم خان سوری

 ہم دشمنوں کے نشانے پر ہیں,دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ...
 ہم دشمنوں کے نشانے پر ہیں,دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے:قاسم خان سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین  سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 

ایک عرصہ سے کوئٹہ شہر میں یہ ظلم ہو رہا ہے اور ہمارے شہر کے بے گناہ معصوم بچے، بڑے، ہمارے بہن بھائی شہید ہو رہے ہیں،ایک عرصہ سے ہم دشمنوں کے نشانے پر ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ہزارہ ٹاؤن میں سانحہ سبزی منڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار ہمددردی اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہمیں تمام متاثرہ لوگوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، یہ میرا شہر ہے، آپ میرے لوگ ہو اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم نے ہر حالت میں امن کو قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دشمن کبھی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان پرامن ہو اسی لئے پیٹھ پیچھے وار کرتا ہے،وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی نیشنل ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے اور دہشت گردی کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے،میں قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر ہوں اور میرا دل میرے شہر، میرے صوبے اور میرے پیارے وطن پاکستان میں ہونے والے ان واقعات پر خون کے آنسو روتا ہے،کوئٹہ کا امن ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا اور یہ شہر ایک عرصے سے دشمن کے نشانے پر ہے جنہوں نے یہاں پر ظلم کا بازار گرم کیا،جس میں کئی بین الاقوامی طاقتوں کا ہاتھ ہے،جنہوں نے یہاں کی سماجی، اقتصادی اور بھائی چارے کی فضا کو بری طرح متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے،ہندوستان چین سے نہیں بیٹھااور اس کوشش میں ہے کہ دوبارہ  حملہ کرے اور پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچائے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس شہر کو پرامن بنانے اور اس شہر کے ہر فرد  کی پوری حفاظت اور اس کی پوری مذہبی آزادی کیلئے اپنی پوری کوششیں کر رہی ہے،حکومت سختی کے ساتھ ان عناصر سے نمٹنے گی جو اس قسم کی بربریت میں ملوث ہیں،جب امن ہو گا تو روزگار ملے گا، جب امن ہو گا تو نوکریاں ملیں گی، جب امن ہو گا تو ملک ترقی کرے گے،ہماری افواج اور پولیس فورس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں ہیں اور کل کے سانحہ میں بھی ایف سی کا ایک جوان شہید اور باقی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں جب بھی دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا پاکستان تحریک انصاف نے آواز اٹھائی ہے اور خصوصا ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی ہے۔ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ہم اس ظلم کا خاتمہ کریں۔