کھلاڑی فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے گھرمیں ہی تربیت حاصل کریں، قمر زمان

کھلاڑی فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے گھرمیں ہی تربیت حاصل کریں، قمر زمان

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لئے گھروں میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سکواش سمیت تمام عالمی اور قومی ایونٹس ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم تمام کھلاڑیوں بالخصوص سکواش کے کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے گھروں میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں تربیت حاصل کرنے سے کھلاڑی 100 فیصد نہ ہو تو کم سے کم 70 فیصد فٹ رہ سکتا ہے۔ اگر کھلاڑی ایک مرتبہ سپورٹس چھوڑ دیں تو وہ تین ماہ پیچھے چلا جاتا ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کے لیے فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن اور پی ایس اے نے برٹش اوپن سیمت تمام عالمی ایونٹس جون تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ جون کے بعد اگر صورتحال میں بہتری آتی ہے تو تمام ایونٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -