لاک ڈاؤن کے دوران سائیکل چلانے پر شعیب اخترپر تنقید

  لاک ڈاؤن کے دوران سائیکل چلانے پر شعیب اخترپر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر سائیکل چلانے والے شعیب اختر تنقید کا نشانہ بن گئے۔سابق سپیڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سائیکلنگ، خالی سڑکیں، بہترین ورزش۔اس سے قبل کئی روز سے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے شعیب اختر کا سڑکوں پر یہ سیر سپاٹا بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ پرستاروں کے لیے رول ماڈل ہیں، دنیا بھر میں عوام کو گھروں کے اندر محدود رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ آپ خود سڑک پر نکلے ہوئے ہیں۔