شہریار منور کا سوشل میڈیا پر خود ساختہ تنہائی سے بے زاری کا اظہار

  شہریار منور کا سوشل میڈیا پر خود ساختہ تنہائی سے بے زاری کا اظہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکارشہریارمنورکے سوشل میڈیا پیغامات سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ خود ساختہ تنہائی سے تنگ آگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے شہریارمنورنے ایک تفصیلی کیپشن لکھا جس کے آغازمیں وہ کورونا وائرس سے مخاطب ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ تمہاری ہمیں بالکل ضرورت نہیں ہے

، جلدی چلے جاؤ یہاں سے تاکہ ہم اپنی زندگی جی سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے اوراس قسم کے دوسرے خیال ہی آج کل سب کے ذہنوں میں ہے۔

، ہم سب ایک ہی زاویے سے سوچ، سمجھ اورعمل کررہے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ ایسی تناؤکی صورتحال میں انہیں بالی ووڈ اداکارعامرخان کی معروف فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا مشہورڈائیلاگ’آل از ویل‘ بہت مدد دیتا ہے۔ شہریارمنورنے مداحوں سے بھی پوچھا کہ تناؤکی صوتحال سے نکلنے میں کیا چیزمدد دیتی یے تاکہ وہ بھی جان سکیں کہ لوگ کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے کیا طریقے اپنا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -