آج کے دور میں ہم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں،لائبہ علی

آج کے دور میں ہم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں،لائبہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف کوریوگرافرلائبہ علی نے کہا کہ آج کے دور میں ہم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں اوریہ نہیں سوچتے یہ سب کچھ عارضی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے جو ہر وقت اپنے بندے کی خطاؤں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے،دعاہے کہ ہمیں رب کی ذات ہر وقت خوف کھانے والا اور اپنی اصلاح کرنے والا بنا دے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے لئے بڑا سبق ہے اور اگر ہم اس سے کچھ نہیں سیکھتے تو یہ اپنی جانوں پر بڑا ظلم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے توبہ استغفار کرتے رہنی چاہیے۔ لائبہ علی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے معافی کا طلبگار رہنا چاہیے۔

ور یہی دنیا او رآخرت میں کامیابی کا راز ہے۔

مزید :

کلچر -