کرونا کو شکست دینے کیلئے ماسک کا استعمال ضروری،اعجاز اسلم

  کرونا کو شکست دینے کیلئے ماسک کا استعمال ضروری،اعجاز اسلم

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار اعجاز اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دیں۔ گزشتہ روز اداکار اعجاز اسلم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مشہور ہسپانوی ڈراما منی ہیسٹ کے ایک کردار کا ماسک پہنا ہوا ہے۔ اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منی ہیسٹ میں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کو ہم موجودہ صورتحال سے منسلک کرسکتے ہیں۔ لکھا کہ ہسپانوی ڈرامے میں اِس ماسک کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

کہ اِس ماسک کو مزاحمت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بھی ماسک پہنیں اور جلدی سے دنیا بھر سے اِس عالمی وبا کو شکست دے دیں۔

مزید :

کلچر -