نامور اداکارہ ارمینہ خان کا ڈاکٹروں کو خراج تحسین

      نامور اداکارہ ارمینہ خان کا ڈاکٹروں کو خراج تحسین

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ارمینہ خان نے مزید لکھا کہ ان کو گھر میں ازخود تنہائی اختیار کئے 20 دن ہوگئے ہیں۔ وہ نہیں جانتیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ارمینہ خان نے اپنے پیغا م میں یہ بھی لکھا کہ گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرہی ہمارے اصل ہیرو ہیں جو اس مشکل وقت میں کام کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -