بنیادی طور پر سادگ پسند ہوں،فیصل قریشی

بنیادی طور پر سادگ پسند ہوں،فیصل قریشی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں سادہ رہنا پسند ہے میں بنیادی طور پر سادگی پسند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر تیار ہی رہتے ہیں اس لیے جب کبھی کوئی کام نہیں ہوتا اور انہیں گھر میں رہنے کا موقع ملتا ہے تو وہ بالکل سادہ رہتے ہیں جس پر ان کی بیوی انہیں اپنا حلیہ درست رکھنے کا بھی کہتی رہتی ہیں۔اپنی وارڈروب بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ان کو اکثر ڈیزائنر بھی کپڑے بھجواتے ہیں جو وہ ایک بار پہن کر انہیں واپس کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر تین ماہ کے بعد اپنے کچھ کپڑے نکالتے ہیں جو ان کے دوست اور دیگر لوگ لے لیتے ہیں۔

مزید :

کلچر -