آزمائش کا وقت جلد گزر جائے گا، گلوکار فخر عالم

  آزمائش کا وقت جلد گزر جائے گا، گلوکار فخر عالم

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے اِس آزمائش سے بھرے وقت میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے۔فخر عالم نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام دُعاؤں کو سنتا ہے پھر چاہے ہم کسی بھی جگہ سے دُعا کریں امید ہے کہ جلد ہی ہماری دعائیں رنگ لیکر آئیں گی اور ہم اس مشکل سے نجات حاصل کرلینگے بس اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی بھی ہے۔

مزید :

کلچر -