فیضان شیخ کا اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ ’او نانا چیلنج‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

فیضان شیخ کا اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ ’او نانا چیلنج‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈی اداکار فیضان شیخ کے اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ ’او نانا چیلنج‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین اداکار فیضان شیخ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فیضان شیخ اپنی اہلیہ اداکارہ ماہم عامر اور اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس کر رہے ہیں۔فیضان شیخ کی جانب سے شیئر جانے والی ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ میوزک ایپ ٹِک ٹاک کا مشہور چیلنج ’او نا نا‘ پورا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹِک ٹاک کا یہ ’او نا نا‘ چیلنج کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی مناسبت سے بنایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -