”دمادم مست قلندر“ کی ویڈیو شائقین پسندکرینگے،سائرہ پیٹر

  ”دمادم مست قلندر“ کی ویڈیو شائقین پسندکرینگے،سائرہ پیٹر

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی پہلی اوپیرا صوفی سنگر سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ قلندری دھمال کا جادو صدیوں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ صوفیانہ کلام میں وجد کی کیفیت ہوتی ہے جو سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہے۔ 12 اپریل کو حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس مبارک شروع ہوگا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاید دھمال نہ ہوسکے۔اس لئے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز میں دھمال ریلیز کر رہی ہوں۔ اس دھمال میں انٹرنیشنل فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔

سائرہ پیٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ ”دمادم مست قلندر“ کی وڈیو موجودہ حالات میں پسند آئے گی۔ اوپیرا صوفی سنگر کا مزید کہنا تھا کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے روحانی سکون ملتا ہے، میری زندگی کا مقصد صوفیانہ کلام اور موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

مزید :

کلچر -