نغمہ بیگم فلاح و بہبود کیلئے قائم تنظیم سے وابستہ ہو گئیں

نغمہ بیگم فلاح و بہبود کیلئے قائم تنظیم سے وابستہ ہو گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم انڈسٹری کی ماضی کی سپر سٹار اداکارہ نغمہ بیگم پاک شوبز فرنٹ کا حصہ بن گئیں۔نغمہ بیگم نے گزشتہ روز پاک شوبز فرنٹ کی صدر مدیحہ شاہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کر کے تنظیم سے وابستگی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اس کاررواں کا حصہ بن کر مستحق فنکاروں کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں۔نغمہ بیگم نے تنظیم میں شامل تمام لوگوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اس طرح کے پلیٹ فارم کی اشد ضرورت تھی۔

یحہ شاہ،گوشی خان،افتخار عفی، شبنم مجید،عینی طاہرہ، ملک یعقوب نور،ہدایتکار جاوید رضا سمیت دیگر نے نغمہ بیگم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے تنظیم کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید :

کلچر -