کراچی میں پولیس اہلکار سہولیات کے فقدان پر سراپااحتجاج

  کراچی میں پولیس اہلکار سہولیات کے فقدان پر سراپااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر جاری سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سہولیات نہ ہونے پر شکایت کی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ماڈل ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو بنا کر افسران سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کی انتہا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل دی جا رہی ہے، جبکہ 2 جوانوں کیلئے کھانے کی مقدار بہت کم ہے۔پولیس اہلکاروں نے کہاکہ آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوٹس لیں، اہلکاروں نے ویڈیو میں پولیس کی جانب سے دیا گیا کھانا بھی دیکھایا ہے۔پولیس اہلکار وں نے کہاکہ سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کی شکایات

مزید :

علاقائی -