روس کی جیل میں ہنگامہ،آتشزدگی سے ایک قیدی ہلاک،300زخمی

روس کی جیل میں ہنگامہ،آتشزدگی سے ایک قیدی ہلاک،300زخمی

  

واشنگٹن (این این آئی)روس کی ایک جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑنے کے بعد آتش زدگی سے ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔ مشرقی سائیبریا کے علاقے میں واقع یہ جیل کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارکوٹسک علاقے میں واقع جیل نمبر 15 میں ہونے والے ہنگاموں میں تقریبا 300 قیدی زخمی ہوئے۔یہ ہنگامہ 9 اپریل کو شروع ہوا تھا جس کا الزام حکام نے قیدیوں پر عائد کیا، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ قیدیوں نے اپنے خلاف منظم زیادیتوں پر احتجاج کیا تھا۔انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سرگرم کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے 9 اپریل کو روس کی اسپیشل فورسز کے اہل کار وہاں بھیج دیے گئے۔

وفاقی جیل خانہ جات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ارکوٹسک کے علاقے میں قائم جیل میں بلوہ ایک قیدی کی جانب سے ایک گارڈ پر حملے کے بعد شروع ہوا۔10 اپریل کو جیل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے 30 ہزار مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے کو اپنی گھیرے میں لینے کے بعد وہاں آمد و رفت بند کر دی۔

مزید :

علاقائی -