کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی،نصرت واحد

  کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی،نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارتیوں کی آبادکاری کررہا ہے ڈومیسائل قانون کے بعد غیر مقامی افراد کیلئے رہائشی کالونی بنائی جارہی ہے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں غیر قانونی اقدام کی منظوری دیدی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آبادی کاتناسب بدلنے کیلئے بھارتیوں کی آباد کاری کا نوٹس لے۔ نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث کشمیریوں میں سخت اشتعال پھیل رہا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کی جائے۔نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور عوام کشمیریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے
نصرت واحد

مزید :

علاقائی -