نوشہرہ، موٹر سائیکل تصادم میں 2نوجوان جاں بحق، 4افراد دریائے کابل میں ڈوب گئے

    نوشہرہ، موٹر سائیکل تصادم میں 2نوجوان جاں بحق، 4افراد دریائے کابل میں ڈوب ...

  

نوشہرہ (این این آئی)نظامپور کے علاقے حصار تنگ میں المناک حادثہ،2تیز رفتار موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے الٹ جانے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق،دو زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نظامپور کے علاقے حصار تنگ میں مکان کی تعمیر ہو رہی تھی کہ اس دوران مزدوروں کیلئے کھانہ لانے کی غرض سے دو موٹرسائیکل سوار کھانا لیکر آرہے تھے کہ حصار تنگ کے قریب تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے بے قابو ہو کر الٹ گئے،جس کے نتیجے میں دو نوجوان یوسف شاہ ولد صاحب شاہ سکنہ پیران پایاں اور فرید خان ولد اللہ داد سکنہ حصار تنگ موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جن کے نام معلوم نہ ہو سکے۔دریں اثناء نوشہرہ میں دو بھائیوں سمیت چار نواجوان نہاتے ہوئے دریائے کابل کی موجوں کی نظر ہو کر ڈوب گئے۔واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ مندی خیل کے چارنوجواں محمد نذیر، اکرام، محمد ظفر، زوہیب خان ضلع نوشہر ہ لاک ڈاون کے دوران چھٹیوں کی وجہ سے گھروں اکتاگئے تھے اور چاروں دریائے کابل نہانے کی غرض سے گئے لیکن بدقسمتی سے چاروں دریائے کابل کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔آخری اطلاعات تک چاروں نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔

حادثات

مزید :

علاقائی -