فیصل آباد،خاتون پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

    فیصل آباد،خاتون پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) کرایہ کی عدم ادائیگی کے تنازع پر ریسٹورنٹ مینجرکے ساتھ مل کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار معبل۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد میں کرایہ نہ دینے اور لڑکی سے نامناسب حرکات کے تنازع پر ایک خاتون اور نجی ریسٹورنٹ کے مینجر کے درمیان جھگڑے کے باعث پولیس اور ریسٹورنٹ مینجر نے اس خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مشتعل خاتون نے ریسٹورنٹ کے شیشے توڑتے ہوئے ہنگامہ برپا کر دیا۔ سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی اپریشنز نے تصدیق کے بعد تشدد کے مرتکب تھانیدار کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا

پولیس اہلکار معطل

مزید :

علاقائی -