فیصل آباد،لاک ڈاؤن کے باوجود چوری ڈکیتی کی 38وارداتیں

  فیصل آباد،لاک ڈاؤن کے باوجود چوری ڈکیتی کی 38وارداتیں

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) شہر میں لاک ڈاؤن کے باوجود ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 38وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات، ایک رکشہ12موٹر سائیکل، مویشی، درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نیک محمد کے گھرسے نقدی،طلائی زیورات، قیمتی، سامان،آصف خاں سے بیس ہزار، موبائل، اقبال سے 35ہزار، ارسلان، کاشف، سلمان،اشتیاق، خالد، ارسلان اور عتیق الرحمن سے نقدی موبائل فونز، آصف،ساجد اورجمال خاں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ چور گروہ شاہد،وسیم، عمران، بابر،رضوان،عبدالرؤف، تنویر اوراسلم کی دکانوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، قیمتی سامان، آصف کی فیکٹری،رئیس کے گھر سے بیٹریاں،ساجد کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات قیمتی سامان، طیب اور بلال کے موبائل،عدنان کی بکریاں، ارشاد کا رکشہ، نوید،حسنین،ذوالفقار، عبدالرحمان، اشفاق، قاسم،ثاقب اویس اور منظور کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

علاقائی -