مقبوضہ کشمیر کی پی ایچ ڈی سکالر نئی دہلی میں گرفتار

  مقبوضہ کشمیر کی پی ایچ ڈی سکالر نئی دہلی میں گرفتار

  

نئی دہلی(این این آئی)دہلی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ کو نئی دہلی سے گرفتار کرلیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 27سالہ صفورا زرگرکو جو جامعہ ملیہ یونیورسٹی نئی دہلی سے پی ایچ ڈی کررہی ہے، پولیس نے22 فروری کی رات کو دہلی کے علاقے جعفرآباد میں مسلمان خواتین اور بچوں کے احتجاج کا اہتمام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔کشمیر سے تعلق رکھنے والی سوشیالوجی کی طالبہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کی عہدیدار ہے۔ وہ جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن اور میڈیا کوآرڈینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔

سکالر گرفتار

مزید :

علاقائی -