کراچی، گڈاپ میں 1شخص قتل گلشن میں فائرنگ سے ایک زخمی

کراچی، گڈاپ میں 1شخص قتل گلشن میں فائرنگ سے ایک زخمی

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گڈاپ میں نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کی مدد سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔کراچی ہی کے علاقے گلشن اقبال میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔گڈاپ میں جنگ کنڈی کے علاقے سے ایک شخص کی گلا کٹی نعش ملی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوع پر مقتول کو بلاکر قتل کیا گیا ہے کیونکہ جائے وقوع پر نہ تو موٹر سائیکل پہنچ سکتی ہے اور نہ ہی گاڑی۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اس کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر گلشنِ اقبال کے بلاک 3 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں حمزہ نامی شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔زخمی حمزہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ فائرنگ کا محرک کیا ہے اور ملزمان کون تھے۔

ایک شخص قتل

مزید :

علاقائی -