رمضان کے اجتماعات شائد نہ ہو پائیں، ایرانی سپریم لیڈر

      رمضان کے اجتماعات شائد نہ ہو پائیں، ایرانی سپریم لیڈر

  

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ممکنہ طور پر اس بار رمضان میں اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔ایرانی ٹی وی پر اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس بار ماہ رمضان میں روایتی عبادتی اجتماعات شاید منعقد نہ ہو پائیں مگر اپنے اپنے گھروں میں اسی طرز کا احساس قائم رکھا جائے۔ واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں رمضان کا آغاز ہو رہا ہے تاہم ایران کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہونے والا مسلم اکثریتی ملک ہے۔ اب تک ایران میں 67 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -