زلفی بخاری کی اسلام آباد میں مقیم مسیحی برادری سے ملاقات

  زلفی بخاری کی اسلام آباد میں مقیم مسیحی برادری سے ملاقات

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد میں مقیم مسیحی برادری سے ملاقات کی۔اس موقع پر سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں تمام مذاہب کے ساتھ مل کر کرونا کا مقابلہ کریں گے۔ سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ اسلام آباد میں مسیحی برادری کو راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی ایشیا مہیا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام پاکستانی ایک قوم بن کر کرونا کا مقابلہ کر رہی ہے۔

زلفی بخاری

مزید :

علاقائی -