لاک ڈاؤن کی خلاف پرابتک 1757 مقدمات درج

لاک ڈاؤن کی خلاف پرابتک 1757 مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر چھٹی کے روز شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرشہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر1757 مقدمات درج کئے گئے۔ جزوی لاک ڈاون سے اب تک شہر میں لگائے گئے ناکوں پر مجموعی طور پر01 لاکھ42 ہزار904 افرادکو روک کرپوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے01 لاکھ 33 ہزار165شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیاہے۔رائے بابر سعید نے بتایا کہ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے 4011شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے حلف نامے بھی لئے گئے۔سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی 01 لاکھ 22ہزار800سے زائد وہیکلزکو چیک کیا گیا۔

مجموعی طور پر70309موٹر سائیکلوں،18754رکشوں،3337ٹیکسیوں،23857 کاروں اور6625بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 5001 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورنے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لئے انسدادی و حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر اپنی فورس کی حفاظت کے لئے بھرپوراقدامات عمل میں لارہی ہے۔ پولیس جوان دوران ڈیوٹی حفاظتی ماسک،گلوز،سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -