امدادی رقم کی تقسیم، دوسرے روز بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات

امدادی رقم کی تقسیم، دوسرے روز بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات

  

لا ہو ر (کرائم رپو رٹر) احساس کفالت مراکز پر مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم کے دوسرے روز بھی لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل پرُامن اور منظم طریقے سے جاری رہا۔ خدمت میں عبادت جذبہ کے تحت لاہور پولیس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ عوام کی خدمت کیلئے بھی کوشاں نظر آئے۔

شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی، بزرگ اور معذور شہریوں کی مدد اور راہنمائی کی گئی۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بزرگ خواتین کو امدادی کیش کاوئنٹر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔کفالت مراکز میں آنے والی خواتین کے ہاتھ دھلوائے اور سینیٹائزر کا استعمال کروایا گیا۔پولیس کے اعلٰی افسران نے امدادی رقوم کی تقسیم کے دوسرے روز بھی مختلف احساس کفالت مراکز کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی حی آپریشنزرائے بابر سعید نے کفالت مراکز پرتعینات پولیس عملہ کو کورونا وائرس سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد، الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی تاکید کی۔رائے بابر سعید نے ہدایت کی کہ مشتبہ فرد پرکڑی نظر رکھیں اورغیر متعلقہ افراد کوہر گز مراکز میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ لاہور پولیس کی طرف سے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان کے تحت 06 ایس پیز،18ڈی ایس پیز،31 ایس ایچ اوز،31اپر سب آرڈینیٹس،124لیڈی پولیس سمیت 01ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ایس پیزنے اپنے متعلقہ ڈویژن میں قائم احساس کفالت مراکز پرسکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔مراکز کے گردونواح میں ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے موثر پٹرولنگ کی۔

مزید :

علاقائی -