ڈولفن اور پیرو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

      ڈولفن اور پیرو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 230 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے34 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے14 موٹرسائیکلیں،04 موبائل فونزاور66 ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19 پسٹلز،03 رائفلز،08 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران15 بوتلیں شراب سمیت منشیات برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے44 افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 18791 موٹر سائیکلوں، 442 گاڑیوں اور15397 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 29 موٹر سائیکلوں، 10 گاڑیوں اور484اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑی اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 14،ہوائی فائرنگ میں 01اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر272 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ20 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -