شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی درالحکومت کے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا۔ بتایا گیا ہے کہ سمن آ با د،نشتر کا لو نی،شا ہد رہ ٹا ؤ ن، مصر ی شا ہ، غازی آ باد،ہر بنس پو رہ،اسلا م پو رہ،شیر ا کو ٹ،نو اں کو ٹ،ڈیفنس بی،ڈیفنس سی،گجر پو رہ،بر کی،سا ندہ، باغبانپورہ،،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد،با دامی با غ اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا جس پر علاقہ ایس ایچ او نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی۔

جبکہ ایس ایس پی آپریشن نے کہا ہے کہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے باوجود پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کو بڑی طرح ناکام نظر آرہی ہے پولیس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ چھٹی والے دن ہونے والی پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی جانیں بچائی جاسکے۔د

مزید :

علاقائی -