سی ٹی او کا پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سی ٹی او کا پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے پیشہ ور بھکاریوں، گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، وارڈنز چوکوں میں کسی بھی بھکاری اور گداگر کو کھڑا نہ ہونے دیں، جبکہ ایسے عناصر کی شہری حوصلہ شکنی کریں،آپ کی محنت کی کمائی دھوکے بازوں کیلئے نہیں

 ، ان کا کہنا تھاکہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں اور گداگروں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، گداگروں کی سرگرمیوں سے کررونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ بھی ہے۔
، شہر سمیت ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا۔مزید کہنا تھا کہ گداگروں کی حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ کررونا وائرس کے خطرات بھی کم ہونگے،غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے،عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، انہوں نے شہریوں سے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔

مزید :

علاقائی -