ملتان نشتر ہسپتال میں کرونا کا خوف صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا

ملتان نشتر ہسپتال میں کرونا کا خوف صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا

  

ملتان(این این آئی)محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ میڈیار پورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں خوف پھیل گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے تسلیم کیا کہ طبی عملے کے پاس ناکافی حفاظتی کٹس تھیں جس کے باعث یہ لوگ کورونا کا شکار ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کے متعدد ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کے کورونا ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سے رابطے میں رہنے والے افراد کی بھی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈرسے نشتر اسپتال کی صفائی کا عملہ کام چھوڑ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر،نرسیں، پیرا میڈکس ہی مریضوں کی دیکھ بھال سمیت اسپتال کا ویسٹ تک اٹھانیکا کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے مریضوں کو کھانا دینے، بچوں کے فیڈر بنانے تک کا کام بھی طبی عملے کے ذمہ ہے کیونکہ انتظامیہ سمیت کوئی ادارہ طبی عملے کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔

عملہ صفائی

مزید :

صفحہ آخر -