کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈومیسٹک لاؤنجز میں جدید تھرمو اسکینرز نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈومیسٹک لاؤنجز میں جدید تھرمو اسکینرز نصب کرنے ...

  

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علاقائی پروازیں شروع کرنے سے قبل کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنجز میں جدید تھرمو اسکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے علاقائی پروازیں شروع کرنے سے پہلے حفاطتی اقدامات لینے شروع کردیئے ہیں۔ سی اے اے کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ مینجرز کو احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔سی اے اے کے مطابق پہلے مرحلے میں جناح ائیرپورٹ پر جدید خود کار تھرمل اسکینر نصب کر رہے ہیں۔ 2 اسکینر ڈومیسٹک اور ایک آمد لاؤنج میں نصب کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ مینجرنے بتایاکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور ایئرپورٹس پر 13اپریل سے تھرمل اسکینر نصب ہونگے۔ ملتان، فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی 13 اپریل کو جدید تھرمل اسکینر نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جدید تھرمل اسکینر نصب ہونے سے علاقائی فضائی آپریشن بحال ہونے کا امکان ہے۔ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی کرونا اسکریننگ بھی کی جائیگی۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -