اپوزیشن سیاسی دکاندار ی چمکا کر کرونا کیخلاف یکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہے: چودھری سرور

اپوزیشن سیاسی دکاندار ی چمکا کر کرونا کیخلاف یکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہے: ...

  

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکا کر کورونا کیخلاف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچارہی ہے یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں ملک میں اتحا دکاوقت ہے، پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے 3لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کی جا رہی ہے،کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔فلاحی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز وائس چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے10ہزار غر یب خاندانوں کیلئے راشن کی روانگی کے موقعہ پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ایم این اے ریاض فتیانہ،چیئر مین فیڈ مک چوہدری کاشف اشفاق،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حاجی محمد رمضان،تر جمان پنجاب حکومت راجہ اسد اورایم پی اے سعید احمد سعدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کسی فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کورونا بحران پر سیاست کر نا چھوڑ دیں اور کورونا کیخلاف اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر ہ کریں انشاء اللہ ہم سب نے ملکر کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے غر یب خاندانوں کیلئے ملکی تاریخی کا سب سے بڑا امدادی پیکج دیا ہے اور احساس پروگرام کے ذریعے غر یب خاندانوں کو کسی سیاسی تفر یق کے بغیر مکمل طور پر شفاف طر یقے سے امداد تقسیم کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ کوئی بھی غر یب خاندان امداد سے محروم نہیں رہیگا۔ بیگم پروین سرور نے اس موقعہ پر گفتگوکے دوران کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا کی وجہ سے امر یکہ سمیت خوشحال ممالک بھی بدترین بحران کا شکار ہو رہے ہیں اور کورونا سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکلنے کی بجائے گھروں میں رہیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -