اوپن یونیورسٹی ٹیلی سکولز چینل کو تعلیمی معاونت فراہم کرے گی: شفقت محمود

  اوپن یونیورسٹی ٹیلی سکولز چینل کو تعلیمی معاونت فراہم کرے گی: شفقت محمود

  

اسلام آباد(این این آئی) لاک ڈاؤن کے پیش نظر سکولز بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھروں کے اندر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت تعلیم نے ٹیلی سکول کے نام سے چینل کے قیام کا فائنل راؤنڈمکمل کرلیا۔ وفاقی وزیرتعلیم ٗ شفقت محمود نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انفراسٹراکچر، اکیڈمک، ٹیکنیکل اور پروفیشنل مہارتوں کی بنیادپر اس قومی کاز کے لئے اوپن یونیورسٹی کاانتخاب کیا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت وزارت تعلیم میں ڈسٹنس لرننگ وینگ کے قیام کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں ہمیں اوپن یونیورسٹی کی ٹیکنیکل معاونت کی ضرورت ہوگی۔ اِس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے وزیر تعلیم کو یقین دہانی کرائی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے سکولزکے بچوں کوتعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اوپن یونیورسٹی لیڈنگ کردار ادا کرے گی اور اس حوالے سے دستیاب تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔ ٹیلی سکولز چینل کو اوپن یونیورسٹی سٹوڈیوز، پروڈکشن،ایڈیٹنگ اورٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گی جبکہ پی ٹی وی روزانہ آٹھ گھنٹے ٹیلی سکولزچینل کے تحت تعلیمی پروگرامز ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -